Time 07 جولائی ، 2024
کاروبار

پاکستانی حج، عمرہ اور زیارات پر سالانہ 3.5 ارب ڈالرخرچ کرتے ہیں: رپورٹ

پاکستانی حج، عمرہ اور زیارات پر سالانہ 3.5 ارب ڈالرخرچ کرتے ہیں: رپورٹ
فوٹو: فائل

ایک نجی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری حج، عمرہ اور  زیارات پر 3.5 ارب ڈالر سالانہ خرچ کرتے ہیں۔

نجی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ  اوسطاً عمرے پر 2 ارب ڈالر، حج پر ایک ارب ڈالر  اور  زیارات پر اعشاریہ 5 ارب ڈالرکا خرچ ہوتا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اس سال  ملک میں عیدالاضحٰی پر 2.5 ارب ڈالر کے جانور قربان کیےگئے اور مجموعی خرچ 3 ارب ڈالر ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ہر سال قربانی کے جانوروں کی کھالوں سے لیدر سیکٹرکی 37 فیصد ضروریات پوری ہوتی ہیں۔


مزید خبریں :