Time 08 جولائی ، 2024
پاکستان

ملالہ یوسفزئی کا غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

ملالہ یوسفزئی کا غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
فوٹو: فائل

سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے  ایک بار پھر غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری حالیہ بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ میں اسکول پر اسرائیلی فورسز کے حملے پر دل افسردہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں اور معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر ہم بےحس نہیں ہوسکتے، نہ ہی معصوم جانوں کے ضیاع سے منہ موڑ سکتے۔ غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اسکول پر حملہ کرکے 16 فلسطینی شہید کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے فلاحی ادارے کے اسکول پر حملہ کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نصیرات کیمپ میں قائم اسکول پر حملے کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :