Geo News
Geo News

پاکستان
09 فروری ، 2013

اپراورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی، 15شدت پسند ہلاک

اپراورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی، 15شدت پسند ہلاک

پشاور…اپراورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف فورسز کی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک اور ان کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف کارروائی اپراورکزئی ایجنسی کے علاقہ ماموزئی میں کی گئی۔ جہاں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے بمباری کی۔کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک،7 زخمی اور ان کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

مزید خبریں :