Time 08 جولائی ، 2024
جرائم

عارف والا میں پولیس مقابلہ: دہشت کی علامت اور اشتہاری ڈاکو ساتھی سمیت ہلاک

عارف والا میں پولیس مقابلہ:  دہشت کی علامت اور اشتہاری  ڈاکو ساتھی سمیت ہلاک
ہلاک ہونے والا ڈاکو قمری علاقے میں خوف کی علامت تھا اور 2 درجن سے زائد مقدمات میں اشتہاری تھا: پولیس/ فائل فوٹو

پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں دہشت کی علامت  اشتہاری  ڈاکو ساتھی سمیت مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

 پولیس کے مطابق عارف والا پولیس نے اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے قبولہ کے علاقے میں چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت قمر عرف قمری کے نام سے ہوئی اور دوسرے کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو قمری علاقے میں خوف کی علامت تھا اور 2 درجن سے زائد مقدمات میں اشتہاری تھا۔

پولیس کارروائی میں ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد  ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت قبلہ پہنچے تو شہریوں نے ان پر پھول نچھاور کیے اور نعرے لگائے۔

مزید خبریں :