08 جولائی ، 2024
پیرس: فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد آنے والے نتائج میں دائیں بازو کی جماعت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
فرانس میں اتوار کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی، انتخابات میں کل 577 نشستوں پر امیدور مدمقابل تھے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے کی ووٹ کے نتائج آنے کے بعد بائیں بازو کی جماعت پاپولر فرنٹ 182 لیکر سب سے آگے اور صدر میکرون کی جماعت 163 فیصد ووٹوں کے ساتھدوسرے نمبر پر رہی جب کہ پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی 143 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آسکی۔
یاد رہے کہ 30 جون کو ہونے والے فرانسیسی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ایگزٹ پول نتائج کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی 34 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے، بائیں بازو کی جماعت پاپولر فرنٹ 28.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور صدر میکرون کی جماعت 20.3 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی تھی۔
دوسرے مرحلے کے نتائج آنے کے بعد کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم مطلوبہ 289 نشستیں حاصل نہیں ہوسکیں اور ممکنہ طور پر وزارت عظمیٰ کے حصول کے لیے کسی بھی جماعت کو دوسری جماعتوں کا سہارا لینا پڑے گا۔