Time 08 جولائی ، 2024
کھیل

چیئرمین پی سی بی سے ملاقات، سابق کرکٹرز نے کرکٹ کی بہتری کیلئے تجاویز دیں

چیئرمین پی سی بی سے ملاقات، سابق کرکٹرز نے کرکٹ کی بہتری کیلئے تجاویز دیں
ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری سے متعلق چیئرمین پی سی بی نے سابق کرکٹرز کو مدعو کیا: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی ی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق کھلاڑیوں سے لاہور میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سابق کرکٹرانتخاب عالم، سلیم الطاف، شفیق پاپا، اظہر خان، اقبال قاسم، ہارون رشید، اعجازاحمد، محمدسمیع موجود تھے۔

سرفرازاحمد، عبدالرؤف بھی چیئرمین پی سی بی سےملاقات کرنےوالوں میں شامل تھے۔

اس کے علاوہ وجاہت اللہ واسطی، یاسرشاہ، یاسرحمید، سلمان بٹ اور دیگرکرکٹرز بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق سابق کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے تجاویز دیں۔

خیال رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری سے متعلق چیئرمین پی سی بی نے سابق کرکٹرز کو مدعو کیا۔

مزید خبریں :