09 جولائی ، 2024
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے جس طرح کی قانون سازی چاہتی ہے عدلیہ اسے منظور ہونے دے۔
جیو نیوزکے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ وہ معزز جج صاحبان سے اپیل کریں گے کہ وہ سوشل میڈیاکو اہمیت نہ دیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے جس طرح کی قانون سازی چاہتی ہے عدلیہ اسے منظور ہونے دے۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت سوشل میڈیا سے متعلق جو قوانین فیلڈ میں موجود ہیں ان میں اتنا دم نہیں ہے۔