Time 09 جولائی ، 2024
پاکستان

خاور مانیکا کی درخواست خارج، عدت کیس پر اپیلوں کا فیصلہ 12 جولائی تک ہوگا

خاور مانیکا کی درخواست خارج، عدت کیس پر اپیلوں کا فیصلہ 12 جولائی تک ہوگا
عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے والی ججمنٹ پر عملدرآمد کا حکم دیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی ہدایت پر نظرثانی درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےخاورمانیکا کی درخواست کو خارج کیا۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے والی ججمنٹ پر عملدرآمد کا حکم دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےسیشن کورٹ کو  ایک ماہ میں اپیلوں کا فیصلہ کرنے کا حکم برقراررکھا اور حکم دیا کہ عدت کیس اپیلوں پر 12 جولائی تک فیصلہ کرنےکا اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابقہ فیصلہ برقرار ہے۔


مزید خبریں :