Time 09 جولائی ، 2024
کھیل

چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے کوچز کو فری ہینڈ دیدیا

چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے کوچز کو فری ہینڈ دیدیا
آپ پر پورا اعتماد ہے،کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے: محسن نقوی نے کوچز کو بھی فری ہینڈ دیدیا/ اسکرین گریب

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کوچز کو فری ہینڈ دیدیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی ، اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی موجود تھے۔

 چیئرمین پی سی بی  سے ملاقات میں  پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے آگاہ کیا جس پر محسن نقوی نے کوچز کی تجاویز سے اتفاق کیا۔

اس دوران بیٹنگ، بولنگ  اور خصوصاً فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ  کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی، پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،  اچھے کمبی نیشن کا فقدان ہے۔

چیئرمین محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دیتے ہوئےکہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے،کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔

مزید خبریں :