Time 09 جولائی ، 2024
دنیا

حزب اللہ کے ڈرون کی مقبوضہ گولان پٹی پر پرواز، حساس مقامات کی ویڈیو بنائی

حزب اللہ کے ڈرون طیارے کی مقبوضہ گولان پٹی پر پرواز سے اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ہدہد 2 نامی ڈرون نے مقبوضہ گولان پٹی کا فضائی جائزہ لیا اور حساس مقامات کی ویڈیو بھی بنائی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 10 منٹ دورانیے کی ویڈیو میں مقبوضہ گولان پٹی میں اسرائیلی فوج کی 17 تنصیبات کو دکھایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی تنصیبات میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ ہیڈ کواٹرز، توپ خانے، آئرن ڈوم پلیٹ فارم اور ریڈار شامل ہیں۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ ڈرون کی فوٹیج سامنے آنے پر اسرائیلی وزیر خارجہ کی جانب سے  حزب اللہ کے سربراہ کو دھمکی بھی دی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیزی نہ روکی گئی تو لبنان کی تباہی کا ذمہ دار حزب اللہ ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حزب اللہ نے اسرائیلی کی اہم تنصیبات کی ڈرون ویڈیو جاری کی تھی  جس میں حیفہ کی بندرگاہ اور ائیرپورٹ کے مناظر بھی شامل تھے۔

مزید خبریں :