Time 10 جولائی ، 2024
کھیل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کو پہلی شکست

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کو پہلی شکست
فوٹو: اسکرین گریب

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔

پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقاکی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 210 رنز بنائے۔ شرجیل خان 72 اور شعیب ملک نے 51 رنز کی شانداراننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ صہیب مقصود نے 24، عبدالرزاق نے 25  رنز اسکور کیے۔

جواب میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے پاکستان کا 211 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سیرل ایروی نے شاندار بیٹنگ  کی اور  57 گیندوں پر 105 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔جیکس سینمن بھی 82 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سہیل خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے مسلسل 4 میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔

جنوبی افریقا سے شکست پاکستان کی ایونٹ میں پہلی ناکامی ہے۔

مزید خبریں :