Time 10 جولائی ، 2024
پاکستان

ملکی سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے: عشرت العباد

ملکی سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے: عشرت العباد
پاکستان کی خدمت کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر دوبارہ سیاست میں آنے کا ارادہ کیا: سابق گورنر/ فائل فوٹو

منڈی بہاءالدین: سابق گورنرسندھ عشرت العباد کا کہنا ہے کہ ملکی سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے۔

منڈی بہاء الدین میں ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے عشرت العباد نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتا ہے، متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا، بہتر حالات کیلئے گڈگورننس کا ہونا ضروری ہے، پاکستان کے لیے پرامید ہوں۔

سابق گورنر نے کہا کہ منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، عوام خوشحال ہو گی تو ملک مضبوط ہو گا، بہت سے دوست سیاستدانوں سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں، جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

عشرت العباد کا کہنا تھا کہ ملکی سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے، پاکستان کی خدمت کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر دوبارہ سیاست میں آنے کا ارادہ کیا۔

مزید خبریں :