Time 10 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

یہ شادی کب ختم ہوگی؟ اداکارہ مشی خان کا بیٹے کی شادی پر مکیش امبانی سے سوال

یہ شادی کب ختم ہوگی؟ اداکارہ مشی خان کا بیٹے کی شادی پر مکیش امبانی سے سوال
دوسرے لوگوں کی شادی اسی ٹائم میں ہوکر بچے بھی ہوگئے لیکن یہ شادی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی: مشی خان/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ مشی خان بھی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات پر تبصرہ کیے بغیر رہ نہ سکیں۔

مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مکیش امبانی سے ان کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کے ختم ہونے کا پوچھا۔

اداکارہ نے کہا کہ دوسرے لوگوں کی شادی اسی ٹائم میں ہوکر بچے بھی ہوگئے لیکن یہ شادی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، کبھی ڈانس پارٹی تو کبھی کوئی رسم، بالی وڈ اسٹارز بھی پاگلوں کی طرح ناچ رہے ہیں، یہ سلسلہ کب اختتام پذیر ہوگا اور کب جوڑا ہنی مون پر جائے گا اور اپنی ذاتی زندگی کو انجوائے کرے گا۔

انہوں نے اپنی ویڈیو کے آخر میں مسکراتے ہوئے کہا کہ بس کردیں مکیش صاحب اور تھوڑا کم کردیں۔

واضح رہے کہ یہ تقریب پورٹوفینو اٹلی میں جاری ہے جس میں دنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جب کہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

مزید خبریں :