Time 10 جولائی ، 2024
کھیل

پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا فارمولا تیار کرلیا

پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا فارمولا تیار کرلیا
سلیکشن کمیٹی میں دونوں فارمیٹ کے کوچز شامل ہوں گے، ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے فارمولا تیار کرلیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سرجری کا آغاز کر دیا۔

سلیکشن کمیٹی کے دو اراکین وہاب ریاض اور عبدالرزاق کوعہدے سے ہٹادیا۔

تاہم اب نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے فارمولا تیار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں دونوں فارمیٹ کے کوچز شامل ہوں گے، کوچز جیسن گیلسپی اور گیری کرسٹن کے ساتھ محمد یوسف اور اسد شفیق  شامل ہوں گے۔ جس فارمیٹ کی ٹیم ہوگی اس کا کپتان بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوگا۔

مزید خبریں :