Time 11 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی: شاہراہ پاکستان پر واٹر بورڈ نے سیوریج لائنیں کھودنے کے دوران میٹھے پانی کی لائن توڑ دی

کراچی: شاہراہ پاکستان پر واٹر بورڈ نے سیوریج کی لائنیں کھودنے کے دوران میٹھے پانی کی لائن توڑ دی جس سے وافر مقدار میں پانی ضائع ہورہا ہے۔

میٹھے پانی کی لائن ٹوٹنے سے لیاقت آباد،فیڈرل بی ایریا اورنارتھ ناظم آباد کے رہائشی متاثر ہورہے ہیں۔

شاہراہ پاکستان ایس ایم توفیق روڈ پر ترقیاتی کام کے دوران گرین بیلٹ کو واٹر بورڈ نےکھودا ہے، ترقیاتی کام کے باعث لیاقت آباد میں گزشتہ 4 روز سےمیٹھے پانی کی سپلائی معطل ہے۔

ترقیاتی کام کے دوران پانی کی فراہمی کےلیے کوئی متبادل ذریعہ بھی نہیں دیاگیا، ترقیاتی کام کے باعث ڈاکخانے سے تین ہٹی جانے اور آنے والی سڑک پر مصروف اوقات میں ٹریفک کی روانی شدید متاثرہوتی ہے۔

دوسری جانب واٹربورڈ حکام کا مؤقف ہے کہ واٹر بورڈ عملہ کام کررہا ہے،کوشش ہے جلد کام مکمل کرلیاجائے گا، کام مکمل ہوتے ہی پانی کی سپلائی میں بہتری آجائے گی۔

مزید خبریں :