10 فروری ، 2013
مکہ مکرمہ ....برطانیہ سے عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والی پاکستان فیملی کے 5 افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔حادثہ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جانے کے دوران پیش آیا۔حادثے میں شوکت حیات ، ان کی اہلیہ، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہوئے جبکہ پوتا محفوظ رہا۔برطانیہ میں عرصہ دراز سے مقیم پاکستانی نژاد شوکت حیات اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔