Time 12 جولائی ، 2024
دنیا

اسکاٹ لینڈ کے جزیرے پر متعدد وہیل مچھلیاں پھنس کر ہلاک

اسکاٹ لینڈ کے جزیرے پر متعدد وہیل مچھلیاں پھنس کر ہلاک
اسکاٹ لینڈ کے جزیرے سانڈے پر 77 پائلٹ وہیل کو پھنسا دیکھا گیا جس کی اطلاع مقامی افراد نے برٹش ڈرائیورز مرین لائف ریسکیو کو دی/ فوٹو برٹش ڈرائیورز مرین لائف ریسکیو

اسکاٹ لینڈ کے جزیرے پر 77 وہیل مچھلیاں پھنس کر ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے جزیرے سانڈے پر 77 پائلٹ وہیل کو پھنسا دیکھا گیا جس کی اطلاع مقامی افراد نے  برٹش ڈرائیورز مرین لائف ریسکیو کو دی۔

برٹش ڈرائیورز مرین لائف ریسکیو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی صبح پائلٹ وہیل مچھلیوں کے پھنسنے کی اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیم ساحل پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق وہیل مچھلیاں کئی گھنٹوں سے ساحل پر پھنسی ہوئیں تھیں جس کی وجہ سے زیادہ تر کی موات واقعہ ہوچکی تھی ، 77 میں سے صرف 12  مچھلیاں زندہ تھیں جنہیں میڈیکل ٹیم نے طبی امداد دے کر بچانے کی کوشش کی لیکن ناکامی کا سامنا رہا۔

اسکاٹش میرین اینیملز اسٹریڈنگ اسکیم ساحل سے وہیل مچھلیوں کی لاشیں ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر مچھلیاں پھنسنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں اسی طرح کا ایک واقعہ 16 جولائی 2023 کو بھی پیش آیا تھا جس میں 55 پائلٹ وہیل مچھلیاں پھنس گئی تھیں جن میں سے صرف ایک زندہ بچنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

مزید خبریں :