12 جولائی ، 2024
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک غیرملکی اسپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں یہ نیا موقع بہت بڑا ہے، اب گوتم گمبھیر پر منحصر ہے کہ وہ اس سے کیسے فائدہ اٹھاتا ہے'۔
سابق کپتان نے کہا کہ 'کبھی کبھار ان کے انٹرویوز وغیرہ سننے کو ملتے ہیں، وہ مثبت اور سیدھی بات کرتے ہیں'۔
واضح رہے کہ ماضی میں پاک بھارت میچ کے درمیان گراؤنڈ میں شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی تھی جو عرصہ دراز تک موضوع بحث رہی۔
42 سال کی عمر میں گوتم گمبھیر بھارت کے سب سے کم عمر ہیڈ کوچ بنے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے ساتھ راہول ڈریوڈ کا بحیثیت کوچ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم ہوگیا، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔