Time 13 جولائی ، 2024
جرائم

سندھ اور پنجاب سے تھائی لینڈ جانے والے 6 نوجوان پر اسرار طور پرلاپتا

سندھ اور پنجاب سے تھائی لینڈ جانے والے 6 نوجوان پر اسرار طور پرلاپتا
لاپتا نوجوانوں کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت نوجوانوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کرے/ فائل فوٹو

سندھ اور پنجاب سے تھائی لینڈ جانے والے 6 نوجوان پراسرارطور پرلاپتا ہوگئے۔

تینوں نوجوانوں کی واپسی نہ ہونے پر اہلخانہ پریشان ہیں، لاپتا نوجوانوں کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت نوجوانوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کرے۔

لاپتا ہونے والا نوجوان شہروز خان حیدرآباد کے علاقے پھلیلی، فراز نیو کلاتھ مارکیٹ اور کاشف حسین ہالہ ناکہ کا رہائشی ہے۔

کاشف کے والد عاشق حسین کے مطابق ان کا بیٹا اپنے دوستوں کے ساتھ 19فروری کوبیرون ملک گیا تھا، ابتدائی دنوں میں وہ رابطہ میں رہے، تھائی لینڈ سے بیٹے نے فون پر بتایا کہ ایک اچھی ملازمت کی پیشکش پروہ برما جارہا ہے، 2 ماہ بعد بتایا کہ ان سے غیر قانونی کام کروایا جا رہا ہے۔

گجرات سے تعلق رکھنے والے نوجوان زین کے والد کا کہنا ہے کہ اپنے دوست شاہد کے کہنے پر نوکری کے لیے تھائی لینڈ بھیجا، بیٹے نے بتایا کہ میانمار میں ایک کمپنی میں پھنس گئے ہیں، تشدد کیا جارہا ہے جب کہ شاہد، زین کے ساتھ منڈی بہاوالدین کا نوجوان محمد عامر بھی ساتھ ہے۔

مزید خبریں :