10 فروری ، 2013
پشاور…پشاورکے بیشتر علاقوں میں صارفین گیس کے کم پریشر کے مسئلے سے دوچار ہیں۔پشاور کے بیشتر علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس کا پریشر کم ہوتا ہے۔ دلہ زاک روڈ، پچگی روڈ، فقیر آباد، رشید آباد، ورسک روڈ اورگل بہار میں گیس کے پریشر میں کمی کی شکایات زیادہ ہیں جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق گیس کے استعمال میں اضافے کی وجہ سے کم پریشر جیسے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔