Time 13 جولائی ، 2024
پاکستان

چیف جسٹس نے مجھ سے کہا تھا انکی توسیع کی افواہیں ہیں مگر انہیں دلچسپی نہیں: وزیر قانون

چیف جسٹس نے مجھ سے کہا تھا انکی توسیع کی افواہیں ہیں مگر انہیں دلچسپی نہیں: وزیر قانون
چیف جسٹس کو بتایا کہ ہم پینشن ریفارمز پر کام کررہے ہیں جس میں ریٹائر منٹ کی عمر میں 2 سال کا اضافہ کیا جائے گا: اعظم نذیر/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مجھ سے کہا کہ میری توسیع کے حوالے سے افواہیں چل رہی ہیں اور اگر ایسی بات ہو بھی تو انہیں کوئی دلچسپی نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ’میں خود اس بات کا گواہ ہوں کہ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ کے بعد اٹارنی جنرل کی موجودگی میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مجھ سے کہا کہ میری توسیع کے حوالے سے افواہیں چل رہی ہیں اور اگر ایسی بات ہو بھی تو انہیں کوئی دلچسپی نہیں‘ ۔

وزیرقانون کے مطابق اس پر  میں نے انہیں بتایا تھا کہ ایسی بات ہے ہی نہیں، ہم پینشن ریفارمز پر کام کررہے ہیں جس میں ریٹائر منٹ کی عمر میں 2 سال کا اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ اس کے بعد  تجویز دی گئی کہ آپ یہ تمام سیکٹرز میں کریں جس میں ججز بھی شامل ہوں، اس کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں :