Time 13 جولائی ، 2024
دنیا

ہر ہفتے کے روز سانپ کاٹتا ہے اور زندہ بچ جاتا ہوں: بھارتی شہری کا حیران کن دعویٰ

ہر ہفتے کے روز سانپ کاٹتا ہے اور زندہ بچ جاتا ہوں: بھارتی شہری کا حیران کن دعویٰ
ریاست اتر پردیش کے شہر فتح پور سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ وکاس دوبے مبینہ طور پر 40 دنوں میں 7 بار سانپ کے کاٹنے کا شکار ہوا/ فائل فوٹو

بھارت میں ایک عجیب و غریب کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک شخص کو ہر ہفتے سانپ کاٹ جاتا ہے اور وہ معجزانہ طور پر ہر بار زندہ بچ جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر فتح پور سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ وکاس دوبے مبینہ طور پر 40 دنوں میں7 بار سانپ کے کاٹنے کا شکار ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ متاثرہ شخص وکاس نے اپنے علاج کیلئے مالی مدد مانگی ہے جس پر وکاس کو سرکاری اسپتال سے مفت ویکسین حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ یہ بہت عجیب سی بات ہے کہ وکاس کو ہر ہفتے کے روز سانپ کاٹتا ہے اور وہ ہر ہفتے ایک ہی اسپتال سے علاج کرواتا ہے، ایک ہی دن میں وہ ٹھیک ہوجاتا ہے جو بہت حیران کن بات ہے، اس پر معاملے کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تین ڈاکٹرز پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہےجسے معاملے کی حقیقت جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :