Time 14 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

اننت امبانی کی شادی پر پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات کی دھوم

اننت امبانی کی شادی پر پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات کی دھوم
فلمی دنیا کے ستارے ایک سے بڑھ کر ایک ملبوسات میں نظر آئے جن کی اننت کی شادی کیلئے تیاری دیدنی رہی/ فائل فوٹو

بھارتی ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی پر پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات بھی توجہ کا مرکز  رہے۔

مہینوں چلنے والی اننت امبانی کی شادی بلآخر  اختتام پزیر ہوگئی، اس شادی میں نہ صرف بالی وڈ بلکہ ہالی وڈ کے ستاروں کے ساتھ ساتھ اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیت نے بھی شرکت کی۔

فلمی دنیا کے ستارے ایک سے بڑھ کر ایک ملبوسات میں نظر آئے جن کی اننت کی شادی کیلئے تیاری دیدنی رہی۔

ایسے میں جہاں بھارتی ڈیزائنر کے کپڑوں کو پہنا گیا وہیں پاکستان کے مشہور ڈیزائنر اقبال حسین، فراز منان اور محسن نوید رانجھا کے تیار کردہ ملبوسات بھی ارب پتی بھارتی تاجر کے بیٹے کی شادی میں نمایاں رہے۔

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سارا علی خان، عالیہ بھٹ، کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلن اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے پاکستانی ڈیزائنر کےکپڑے زیب تن کیے۔

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے بھی ہلکے گلابی رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جسے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان نے ڈیزائن کیا۔

کالے رنگ کے جوڑے میں عالیہ بھٹ کو خوب پسند کیا گیا جو پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ تھا۔


مزید خبریں :