Time 14 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

اننت امبانی نے اپنی شادی پر شاہ رخ اور رنویر سمیت ہر دوست کو 2، 2 کروڑ مالیت کے کیا تحفے دیے؟

اننت امبانی نے اپنی شادی پر شاہ رخ اور رنویر سمیت ہر دوست کو 2، 2 کروڑ مالیت کے کیا تحفے دیے؟
اننت امبانی نے ریٹرن گفٹ کے طور پر لمیٹڈ ایڈیشن کی گھڑیاں دوستوں کو دیں__فوٹو: سوشل میڈیا

دو روز قبل بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ ہوئی جس کا چرچہ تقریباً پوری دنیا میں ہوا۔

اس شادی کی دلچسپ تفصیلات بھارتی میڈیا سامنے لا رہا ہے، شادی میں ناصرف بالی وڈ فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بلکہ انٹرنیشنل اداکار و گلوکار بھی اس شادی میں شریک ہوئے اور محفل سجائی۔

عموماً جس کی شادی ہو رہی ہوتی ہے اسے تحائف ملتے ہیں لیکن اس شادی کی چونکہ ہر بات نرالی ہے لہٰذا دولہے میاں نے اپنے تمام دوستوں بشمول اداکار شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کو ریٹرن گفٹ دیے۔

اننت امبانی نے اپنی شادی پر شاہ رخ اور رنویر سمیت ہر دوست کو 2، 2 کروڑ مالیت کے کیا تحفے دیے؟
فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی پاپارازی نے کچھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جب کہ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اننت امبانی نے ریٹرن گفٹ کے طور پر لمیٹڈ ایڈیشن کی گھڑیاں دوستوں کو دیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ایک گھڑی کی قیمت 2 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

خیال رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات کا آغاز مارچ میں 3 روزہ جشن سے ہوا تھا جس میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کے کنسرٹ بھی شامل تھے۔

امبانی خاندان نے شادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایک لگژری کروز پر بھی مہمانوں کو مدعو کیا اور اس کے بعد شادی سے ایک ہفتہ قبل سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں گلوکار جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کیا۔


مزید خبریں :