پاکستان

صنم جاوید رہائی کے بعد اسلام آباد سے دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ انہیں رہائی کے ایک گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کو بلوچستان میں درج ایک مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان پولیس صنم جاوید کو تحویل میں لینے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی، پی ٹی آئی رکن کو آج بلوچستان پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔

وکیل علی اشفاق نے صنم جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ ‏صنم جاوید کو ایک بارپھر اسلام آبادپولیس نے گرفتارکرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بغیر مزاحمت صنم جاوید کوپولیس کے حوالے کیا، قانون کا احترام کرنے والوں کا یہی رویہ ہونا چاہیے جو ہم نے کیا۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صنم جاوید کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مقدمے سے بری کر دیا تھا۔

عدالت سے رہائی کے بعد وہ وکلا کے ہمراہ روانہ ہوگئیں تھیں۔

خیال رہے کہ 10 مئی 2023 کو گرفتار ہونے والی صنم جاوید کو 14 ماہ 4 دن قید رہنے کے بعد آزادی ملی تھی۔

مزید خبریں :