Time 15 جولائی ، 2024
کھیل

پاکستان کے حمزہ اور عبداللہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے حمزہ اور عبداللہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
حمزہ خان اور عبداللہ نواز نے  ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔—اسکرین گریب

پاکستان کے حمزہ خان اور عبداللہ نواز نے امریکا میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔

پری کوارٹر فائنل میں دونوں پلیئرز نے مصر کے کھلاڑیوں کو شکست دی۔

ہیوسٹن میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان کے حمزہ خان کا مقابلہ مصر کے مروان عسل سے تھا ۔ 48 منٹ جاری رہنے والے اس میچ میں حمزہ خان نے 3-1سے فتح حاصل کی ۔

مروان کے خلاف حمزہ کی جیت کا اسکور 6-11، 8-11 ، 10-12 اور7-11 رہا۔

پاکستان کے عبداللہ نواز نے بھی اپنا پری کوارٹر فائنل میچ جیت لیا ۔ عبداللہ نے مصر کے عمر اعظم کے خلاف پہلا گیم ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 3-1سے کامیابی حاصل کی۔

عمر اعظم کے خلاف عبداللہ کی جیت کا اسکور 11-8، 9-11، 8-11 اور 10-12 رہا ۔

یوں ایونٹ کی فائنل 8 لائن اپ میں2 پاکستانی کھلاڑیوں نے جگہ بنا لی ہے۔

مزید خبریں :