Time 15 جولائی ، 2024
پاکستان

کیا پی ٹی آئی پر پابندی لگانےکا فیصلہ حکومت کا ہے؟ حافظ حمداللہ

کیا پی ٹی آئی  پر  پابندی لگانےکا فیصلہ حکومت کا ہے؟ حافظ حمداللہ
فوٹو: فائل

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما  حافظ حمداللہ نے پی ٹی آئی  پرپابندی کے حکومتی  فیصلے  پر  ردعمل میں سوال کیا ہےکہ حکومت اس فیصلے سے عدالت کو آنکھیں دکھا رہی ہے یا طاقت کی وکالت کر رہی ہے؟

ایک بیان میں حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی  پر  پابندی لگانےکا فیصلہ حکومت کا ہے؟  کیا اس فیصلے سے سیاسی  اور  معاشی استحکام آسکےگا؟ اس فیصلے سے تصادم بڑھےگا یا کم ہوگا؟

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ فیصلے سے عوام اور ملک کو کیا فائدہ ہوگا؟ فارم 47 کی حکومت کو کیا ایسے فیصلے کرنےکا حق حاصل ہے؟ ماضی میں جن سیاسی جماعتوں پر پابندی لگائی گئی تھی وہ جماعتیں آج بھی موجود ہیں، ماضی میں پابندی لگانے والوں کے نام ونشان نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  حکومت اس فیصلے سے عدالت کو آنکھیں دکھا رہی ہے یا طاقت کی وکالت کر رہی ہے، ملک میں سیاسی، معاشی استحکام کے لیے جلدازجلدصاف،شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔


مزید خبریں :