Time 16 جولائی ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلزپارٹی سے بات چیت کا اشارہ دیدیا

پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلزپارٹی سے بات چیت کا اشارہ دیدیا
ہماری فارم 47 سے کو لے کر شکایات زیادہ تر (ن) لیگ اور ایم کیوایم سے متعلق ہیں: لطیف کھوسہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے (ن) لیگ کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے پیپلزپارٹی سے بات چیت کا اشارہ دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد کے لیے پیپلزپارٹی سے رابطے کے لیے تیار ہیں، ہماری فارم 47 کو لے کر شکایات زیادہ تر (ن) لیگ اور ایم کیوایم سے متعلق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 11 ججز نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اور رہے گی، مخصوص نشستوں کی نظرثانی درخواست بھی انہی ججوں کے سامنے لگے گی اور اس کی قبولیت کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔


مزید خبریں :