Time 17 جولائی ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

مصنوعی ذہانت کی مدد سے آن لائن دھوکے بازی اور فراڈ کے خطرات بڑھ گئے

مصنوعی ذہانت کی مدد سے آن لائن دھوکے بازی اور فراڈ کے خطرات بڑھ گئے
فوٹو: فائل

مصنوعی ذہانت کی مدد سے آن لائن دھوکے بازی اور فراڈ کے خطرات بڑھ گئے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے لوگوں کے رشتے داروں اور جاننے والوں کی آواز چُرا کر اور دیگر معلومات حاصل کر کے باآسانی فراڈ کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے عام ہونے سے نئی طرز کے سائبر کرائم بھی عام ہو جائیں گے۔

گزشتہ دنوں ہالی وڈ اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن بھی چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی پر الزام لگا چکی ہیں کہ کمپنی نے ان کی آواز بغیر اجازت استعمال کی۔

ماہرین اور ایف بی آئی نے اپنے رابطوں اور آن لائن معاملات میں لوگوں کو بہت محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ان کا کہنا کہ اگر آپ کا کوئی جاننے والا یا گھر والا بھی کال کرے اور ذاتی معلومات مانگے تو خبردار رہیں، وہ کوئی سائبر کرمنل بھی ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں :