Time 17 جولائی ، 2024
پاکستان

بنوں کنٹونمنٹ پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا سپرد خاک

راولپنڈی: 15جولائی کوبنوں کنٹونمنٹ پرخودکش حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کو سپرد خاک کردیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق شہدا کو ان کے  آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید،حوالدار شہزاد احمد شہید، حوالدار ظلِ حسین شہید، سپاہی ارسلان اسلم شہید، سپاہی اشفاق حسین خان شہید، سپاہی سبحان مجید شہید، سپاہی امتیاز خان شہید اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کےلانس نائیک سبز علی خان شہید کو سپرد خاک کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوانوں، لواحقین اور علاقہ  عمائدین نے شرکت کی۔ 

آئی ایس پی آر نے کہا ہےکہ دہشتگردی کی لعنت اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور  شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔ 

مزید خبریں :