Time 17 جولائی ، 2024
پاکستان

مخصوص نشستوں پر حکومت آگے بھی کچھ کریگی تو آئین کے مطابق اپنا حق لیں گے: وزیراعلیٰ کے پی

مخصوص نشستوں پر حکومت آگے بھی کچھ کریگی تو آئین کے مطابق اپنا حق لیں گے: وزیراعلیٰ کے پی
عمران خان نے مذاکرات سے متعلق جوبات کی ہے وہی پی ٹی آئی کا موقف ہے: علی امین گنڈاپور کی جیونیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر وفاقی حکومت آگے بھی کچھ کرےگی تو آئین کےمطابق اپنا حق لیں گے۔ 

جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے  علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والوں کو اقتدار کا شوق ہے، ہم نے دو حکومتیں چھوڑیں، اقتدارکا شوق ہوتا تو حکومتیں نہ چھوڑتے، خواجہ آصف خود بری طرح الیکشن ہارا لیکن پھرفارم 47 پر اقتدار میں آیا، یہ تو عوام میں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔ 

علی امین نے کہا کہ ہم اقتدار والے نہیں جمہوری لوگ ہیں، پہلے بھی کہا تھا کہ مخصوص نشستوں کیلئے لڑیں گے، ہم نے مقابلہ کرکے مخصوص نشستیں حاصل کیں، مخصوص نشستوں پر وفاقی حکومت آگے بھی کچھ کرےگی تو آئین کےمطابق اپنا حق لیں گے۔ 

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مذاکرات سےمتعلق جوبات کی ہے وہی پی ٹی آئی کاموقف ہے۔ 

مزید خبریں :