Time 17 جولائی ، 2024
دنیا

بنکاک کے لگژری ہوٹل میں 6 غیر ملکی سیاحوں کی موت کیسے ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

بنکاک کے لگژری ہوٹل میں 6 غیر ملکی سیاحوں کی موت کیسے ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
چائے میں زہر جاں بحق ہونے والے 6 افراد میں سے کسی ایک نے ملایا تھا، برطانوی میڈیا/ فائل فوٹو

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے لگژری ہوٹل میں ہلاک ہونے والے 6 افراد کی موت زہر خوانی سے ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق بنکاک پولیس نے تصدیق کی ہے کہ تمام  افراد  زہر (سائنائیڈ) ملی چائے پینے سے ہلاک ہوئے جب کہ یہ انکشاف بھی ہوا ہےکہ چائے میں زہر  مرنے والے 6 افراد میں سے کسی ایک نے ہی ملایا تھا۔

پولیس تحقیقات کے مطابق قتل ہونے والے افراد میں سے 2 نے ایک مقتول کو 2 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر کا قرض دیا تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والوں میں 4 ویتنامی شہری جبکہ 2 امریکی شہری ہیں اور تمام افراد کی موت 12 سے 24 گھنٹے پہلے واقع ہوئی تھی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹروں کے مطابق قتل ہونے والے افراد کے خون سے سائنائیڈ ملا ہے جب کہ اس سے قبل یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا کہ تمام افراد کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے مگر مقتولین کے جسم پر گولی کے کوئی  نشان نہیں تھے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لگژری ہوٹل میں سیاحوں کی موت سے سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد میں تشویش پائی جارہی ہے، معاملہ اس قدر سنگین ہوگیا تھا کہ تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ایجنسیوں کو فوری کارروائی کی ہدایت کی  تاکہ سیاحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔

مزید خبریں :