10 فروری ، 2013
کوئٹہ …آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن بلوچستان نے نے اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس بات کا اعلان ایپکا بلوچستان کے صدر داد محمد بلوچ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، ان کا کہناتھا کہ حکومت نے ملازمین کے ٹائم اسکیل کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم اب تک اس کا نوٹی فیکیشن جاری نہیں کیاگیا اور نہ ہی احتجاج کے دوران چالیس ملازمین کے خلاف درج کئے گئے کیسز ہی ختم کئے گئے ہیں جس کیخلاف ایپکا کی مجلس عاملہ نے سخت احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس میں غیر معینہ مدت تک سرکاری امورکے بائیکاٹ کی تجویز بھی زیرغور ہے۔