Time 18 جولائی ، 2024
دنیا

امریکی رکن کانگریس کا بائیڈن سے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے سے دستبردار ہونے کا مطالبہ

امریکی رکن کانگریس کا بائیڈن سے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے سے دستبردار ہونے کا مطالبہ
فوٹو: ایڈم شف اور بائیڈن فائل

امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کے اہم رکن کانگریس ایڈم شف نے صدر بائیڈن سے دوبارہ صدارت کے امیدوار بننے سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  رکن کانگریس ایڈم شف نے کہا ہے کہ شدید خدشات ہیں کہ جو بائیڈن نومبر میں ٹرمپ کو صدارتی الیکشن ہراسکیں۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن صدارتی امیدوار رہے تو ڈیموکریٹس دیگر الیکشنز میں بھی اچھا پرفارم نہیں کرسکیں گے، جو بائیڈن کیلئے بہتر یہی ہوگا کہ وہ یہ منصب کسی اور کے لیے چھوڑ دیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق مختلف سرویز میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ بائیڈن دوبارہ صدارتی امیدوار بننے سے دستبردار ہوجائیں۔

بائیڈن دستبردار ہوئے تو نائب صدر کاملاہیریس یا کیلی فورنیا کے گورنر نیوسم کے صدارتی امیدوار بننے کی باتیں ایک بار پھر سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدارتی مباحثے میں صدر بائیڈن کی مایوس کن کارکردگی کے بعد امریکا کے موجودہ صدر اور متوقع ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن پر صدارتی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

مزید خبریں :