Time 18 جولائی ، 2024
جرائم

لاہور: چوری کے الزام میں اغوا 2 لڑکے بازیاب، 3 ملزمان گرفتار

لاہور: چوری کے الزام میں اغوا 2 لڑکے بازیاب، 3 ملزمان گرفتار
بااثر افراد چوری کے الزام میں15سالہ فیضان اور 16سالہ نوید کو اغوا کرکے ڈیرے پر لے گئے اورانہیں تشدد کا نشانہ بنایا: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور پولیس نے گجرپورہ میں 2 مغوی لڑکوں کو بازیاب کراکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گجر پورہ میں بااثر افراد چوری کے الزام میں15سالہ فیضان اور 16سالہ نوید کو اغوا کرکے ڈیرے پر لے گئے اورانہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولس کے مطابق  بااثر افراد نے مبینہ طورپر دونوں لڑکوں کے جسم استری سے بھی داغے۔

 ایس پی سول لائن ڈاکٹر عبدالحنان کےمطابق مغوی لڑکوں کو بازیاب کراکے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمات درج کرکے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالےکر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :