Geo News
Geo News

پاکستان
10 فروری ، 2013

پاکستانی طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں ،طاہر اشرفی

پاکستانی طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں ،طاہر اشرفی

راولپنڈی…پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں ، ان مذاکرات کو قومی اتفاق رائے سے حتمی شکل دینے کیلئے حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلائے ، راولپنڈی میں امن عالم اور سیرت مصطفی سے خطاب میں حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت داخلی استحکام کی ضرورت ہے ، پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر غیر مستحکم کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد کو مستقل طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے 13فروری کو ہونے والے اجلاس میں مختلف مسالک کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پانچ نکاتی ایجنڈا پیش کریں گے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس معاملے میں پاکستان کی مذہبی وسیاسی قوتیں اور اسلام نظریاتی کونسل کے اراکین ان کے ہم آواز ہونگے ، مقررین نے اپنے خطاب میں نبی کریم کی تعلیمات کے مطابق معاشرے میں امن اور محبت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

مزید خبریں :