Time 18 جولائی ، 2024
جرائم

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات سے 20 لاشیں برآمد

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران  مختلف مقامات سے 20 لاشیں برآمد
 آج صبح شہر کے مختلف مقامات سے8 افراد کی لاشیں ملی ہیں : ریسکیو/فوٹوفائل

کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے  24 گھنٹوں کے دوران 20 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کل سے اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 20ہوگئی ہے  جنہیں سول، جناح اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  آج صبح  شہر کے مختلف مقامات سے8 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

 ریسکیو ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ملنے والی 20لاشوں  میں سے  3  لیاری جہان آباد،  5  آئی آئی چندریگر روڈ، قائدآباد، سپرہائی وے، ملیراور کلفٹن سے ملی ہیں جبکہ دیگر لاشیں شہر کے مختلف علاقوں سے ملیں۔

مزید خبریں :