Time 19 جولائی ، 2024
جرائم

پشاور میں قتل کی وارداتوں میں اضافہ، رواں سال اب تک 219 افراد قتل

پشاور  میں قتل کی وارداتوں میں اضافہ، رواں سال اب تک 219 افراد قتل
شہر میں رواں سال بچوں کے اغوا اور شہریوں کے لاپتا ہونے کے 51 مقدمات درج ہوئے: پولیس/ فائل فوٹو

پشاور میں رواں سال اب تک قتل ، اقدام اقتل، اغوا اور  چوری کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں شہر میں 219 افراد قتل کردیے گئے۔

جیو نیوز کو موصول پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ پورے سال میں 231 افراد قتل ہوئےتھے تاہم  رواں سال شہر میں اب تک  اقدام قتل کے 338 واقعات رپورٹ ہوئے اور اس دوران  219 افراد قتل ہوئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق  شہر میں رواں سال بچوں کے اغوا اور شہریوں کے لاپتا ہونے کے 51 مقدمات درج ہوئے اور ڈکیتی اور چوری کی 288 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال شہر میں 155 شہریوں کو گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سےمحروم ہونا پڑا، شہر بھر میں رواں سال زنا کے بھی 29 مقدمات درج ہوئے۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کے مطابق جائیداد کے تنازعات ، آمدنی کے معاملات،کاروباری لین دین، ہتھیار سازی اور خاندانی مسائل شہر میں قتل کے بڑھتے واقعات کی وجوہات ہیں ۔

مزید خبریں :