Time 19 جولائی ، 2024
جرائم

کراچی: ڈیفنس میں خاتون ڈی سی پر فائرنگ کرنیوالا پارلر کا مالک پولیس حراست سےفرار

کراچی: ڈیفنس میں خاتون ڈی سی پر فائرنگ کرنیوالا پارلر کا مالک پولیس حراست سےفرار
ملزم بلال صدیقی کو عدالت سے پیشی کے بعد جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ فرار ہوگیا: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: ڈیفنس میں محکمہ ریونیو کی خاتون ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس حراست سےفرار ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق  16 جولائی کو ڈیفنس بدرکمرشل میں بیوٹی پارلر کے عملے اور محکمہ ریونیو میں تعینات خاتون ڈپٹی کمشنر کے درمیان جھگڑے میں بیوٹی پارلر کے مالک نے فائرنگ کی تھی جس سے خاتون ڈپٹی کمشنر سنیا شیخ کے بھائی کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ سنیا شیخ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج  کیا گیا اور بیوٹی پارلر کے مالک بلال صدیقی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بلال صدیقی کو عدالت سے پیشی کے بعد جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ فرار ہوگیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم تفتیشی ٹیم کی حراست سے فرار ہوا ہے،  ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :