Time 20 جولائی ، 2024
پاکستان

لیاری ایکسپریس وے ہیوی ٹریفک کیلئے نہ کھولے جانے کا امکان

لیاری ایکسپریس وے ہیوی ٹریفک کیلئے  نہ کھولے جانے کا امکان
وزیر اعظم کی ہدایت پرلیاری ایکسپریس وے ہیوی ٹریفک کیلئے کھولے جانے کے معاملے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی کمیٹی بنائی گئی تھی/فوٹوفائل

لیاری ایکسپریس وے ہیوی ٹریفک کیلئے  نہ کھولے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پرلیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کیلئے  کھولے جانے کے معاملے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)  اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے ایکسپریس وے کی صلاحیت کی جانچ پڑتال کرنی تھی۔

 ذرائع کے مطابق این ایچ اے کا اصرار ہے کہ ایکسپریس وے ہیوی ٹریفک کیلئے  نہ کھولی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ کمیٹی میں لیاری ایکسپریس وے کے کنسلٹنٹ انجینیئرنگ ایسوسی ایٹ کو شامل نہیں کیا گیا تھا، اس سلسلے میں حتمی رپورٹ جلد پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :