23 مئی ، 2017
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں بھاری گاڑیوں کےلیے3روٹس متعین کرنےکاحکم دےدیا ۔
سندھ ہائیکورٹ میں ہیوی ٹریفک کےشہرمیں داخلےکےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم کے مطابق پہلاراستہ سپرہائی وےسےنیوکراچی انڈسٹریل ایریاہے ۔ہیوی ٹریفک کے لئے دوسرا راستہ نیشنل ہائی وےسے جام صادق پل کوجائے گا جبکہ تیسرا راستہ ناردرن بائی پاس سےکراچی پورٹ تک استعمال کرسکتاہے۔
عدالت نے کہا ہےکہ بھاری گاڑیوں کوشہرکی دیگرشاہراہوں پرداخلےکی اجازت نہیں ہوگی ۔
عدالت نے کراچی میں انہی تینوں راستوں پر ہیوی ٹریفک کی آمدورفت ممکن بنانے کی ہدایت کردی ۔