Time 20 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان، پارہ 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے

کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان، پارہ 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے
شہر میں آج شام یا رات میں گرج چمک کیساتھ درمیانی اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور  مرطوب رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ شام یا رات میں گرج چمک کیساتھ درمیانی اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

حکام محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار اور پیر کو بھی شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، اتوار کو شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں مسلسل داخل ہو رہا ہے جس کے سبب آج اور کل سندھ کے مختلف مقامات پر گرج چمک، درمیانی اور کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔


مزید خبریں :