Geo News
Geo News

پاکستان
28 فروری ، 2012

ساہیوال :شہباز شریف کی آمد سے پہلے سرچ آپریشن ، 2 مشتبہ افراد گرفتار

ساہیوال ........ساہیوال میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آمد سے پہلے رات گئے پولیس نے سرچ آپریشن کر کے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک نامعلوم شخص اسلحہ پھینک فرار ہو گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج کالجز کے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کے لئے ساہیوال پہنچیں گے۔جس کے لئے پولیس نے اضافی نفری تعینات کر کے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر لی جبکہ سرچ آپریشن میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ہوٹلوں میں چھاپے مار کر کئی جوڑے اور شراب پکڑ لی گئی جبکہ اس دوران ایک نامعلوم شخص پستول پھینک فرار ہو گیا۔وزیراعلیٰ کے روٹ پر خوش آمدید کے بینرلگا دیے گئے ہیں جبکہ تقریب کی عمارت میں 13 واک تھرو گیٹ بھی لگا دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :