11 فروری ، 2013
مردان…ملک میں حالیہ بارشوں کے بعد مردان کے بارش متاثرین میں صوبائی حکومت کی جانب سے فوڈ پیکیج تقسیم کیا گیا۔ لیکن بدنظمی اور دھکم پیل کے باعث کسی کے ہاتھ آٹے کا تھیلا آیا تو کوئی بے ہوش کر گرگیا۔ مردان اور گرد ونواح میں حالیہ دنوں میں ہونیوالی موسلادھار بارش سے متاثرہ افراد میں صوبائی حکومت کی جانب سے فوڈ پیکیج تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس میں تحصیل آفس کے باہر لوگوں کو رش لگ گیا۔لیکن اس دوران انتہائی بد نظمی دیکھنے میں آئی اور اکثر متاثرین کو دھکے کھانے پڑے۔دھکم پیل کے دوران امدادی اشیاء لینے کے لئے آیا ہوا ایک معمر شخص گر کر بے ہوش ہو گیا ۔کسی کے ہاتھ میں آٹے اور چینی کاتھیلا آیا تو ایسے ہی خالی ہاتھ لوٹ گیا۔