Time 21 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق

کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق
فوٹو: فائل

کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق ہوگئے۔

ہفتے کو کراچی میں کہیں چلچلاتی دھوپ تو کہیں بادل جم کر برسے، ناظم آباد، کے ڈی اے چورنگی، حیدری اور عائشہ منزل کے اطراف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے  ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لانڈھی مجید کالونی اور سائٹ میٹروول کے علاقوں میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے پر 11 سالہ لڑکے سمیت 2 شہری جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔


مزید خبریں :