21 جولائی ، 2024
پشاور میں غیر قانونی طور پر تیزاب کے فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔
اے ایس پی ٹاؤن نازش شہزادی کی جانب سے ایس پی کینٹ وقاص رفیق کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ ابدرہ روڈ پر ایک فیملی پر ملزمان نے تیزاب پھینکا جس سے 2 خواتین اور 2 بچے جھلس گئے۔
خط کے مطابق واردات میں ملوث گرفتار ملزم عمر نے انکشاف کیا کہ اس نے تیزاب شیخ آباد میں واقع ایک دکان سے خریدار تھا۔
خط میں بتایا گیا کہ متعلقہ دکاندار بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر تیزاب فروخت کرتا ہوا پایا گیا اور غیرقانونی طور پر تیزاب کے فروخت پر افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
اس کے علاوہ خط میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ ان دکانداروں کے خلاف کارروائی کے لیے معاملہ کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا جائے، 6 جولائی کو رکشہ میں سوار خواتین پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔