Time 21 جولائی ، 2024
جرائم

کراچی: پکنک منانے ہاکس بے جانیوالی فیملی سے لوٹ مار، ڈکیتی مزاحمت پر خاتون اور بچی زخمی

کراچی: پکنک منانے ہاکس بے جانیوالی فیملی سے لوٹ مار، ڈکیتی مزاحمت پر خاتون اور بچی زخمی
ملزمان فون اور پرس لےکر فرار ہوگئے، کارسوار فیملی ہاکس بے پر پکنک منانے آئی تھی کہ راستے میں گاڑی خراب ہوگئی: پولیس__فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے ماڑی پور مچھلی چوک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون اور 8 سال کی بچی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق کارسوار فیملی ہاکس بے پر پکنک منانے آئی تھی کہ راستے میں گاڑی خراب ہوگئی، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نےلوٹ مار کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کردی جس میں خاتون اور بچی زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا، ملزمان فون اور  پرس لےکر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ماڑی پور کو شوکاز جاری کر دیا اور  معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ڈی ایس پی ماڑی پور سے واقعے کی وضاحت طلب کی ہے،  ایس ایچ او ماڑی پور ایک ہفتے کے اندر ملزمان کو گرفتار کریں، ملزمان کی عدم گرفتاری پر ایس ایچ او کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں سال شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر 82 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید خبریں :