Time 21 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش
بارش کا یہ سلسلہ شہر کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیا گیا کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا/ فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے برسنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

بارش کا یہ سلسلہ شہر کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیا گیا، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

شہر کے علاقوں ملیر، ائیرپورٹ، سہراب گوٹھ، صفورا چورنگی، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ اور گلستان جوہر سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ شارع فیصل، سرجانی ٹاؤن اور ایف بی ایریا میں بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے بادل ضلع غربی اور  وسطی میں پھیل سکتے ہیں۔


مزید خبریں :