Time 22 جولائی ، 2024
دنیا

کوئی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ٹرمپ کو نہیں ہرا سکتا: ملیحہ لودھی

کوئی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ٹرمپ کو نہیں ہرا سکتا: ملیحہ لودھی
کملا ہیرس کے بجائے کوئی دوسرا ڈیموکریٹ امیدوار بہتر کارکردگی دکھا سکتا تھا: ریپبلکن رہنما ارجمند ہاشمی۔ فوٹو فائل

امریکا میں تعینات سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کوئی بھی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو نہیں ہرا سکتا۔

ریپبلکن پارٹی کے رہنما ارجمند ہاشمی کا کہنا ہے کملا ہیرس کے بجائے کوئی دوسرا ڈیموکریٹ امیدوار بہتر کارکردگی دکھا سکتا تھا مگر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے کملا ہیرس کا جیتنا تقریباً ناممکن ہے۔

پاکستانی امریکی کاروباری شخصیت تنویر احمد نے کہا کہ انتخابی مہم کے لیے مختص رقم جوبائیڈن کو فوری کملا ہیرس کو دے دینی چاہیے تاکہ وہ مہم پر توجہ دے سکیں کیونکہ ڈیموکریٹس کے لیے چیلنجز بڑھتے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں اور انہوں نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کے لیے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدارتی الیکشن میں کملا ہیرس کو شکست دینا جو بائیڈن سے زیادہ آسان ہو گا۔


مزید خبریں :