Time 22 جولائی ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد کی کمی

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد کی کمی
گزشتہ دو کاروباری دنوں میں 100 انڈیکس میں 3 ہزار 300 پوائنٹس کی کمی آئی ہے—فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہاجہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1578 پوائنٹس کم ہوکر 78 ہزار 539 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ گزشتہ دو  کاروباری دنوں میں 100 انڈیکس میں 3 ہزار 300 پوائنٹس کی کمی آئی ہے۔

آج کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1680 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 78 ہزار 404  پوائنٹس رہی۔

حصص بازار میں آج 37 کروڑ 55 لاکھ شیئرز کے سودے 19.35 ارب روپے  میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 205 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 456 ارب روپے ہے۔

گزشتہ دو کاروباری روز میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 397 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

مزید خبریں :